ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امید ہے امریکا شمالی کوریا پر ممکنہ حملے سے پہلے مشورہ کرے گا: سیول

امید ہے امریکا شمالی کوریا پر ممکنہ حملے سے پہلے مشورہ کرے گا: سیول

Thu, 13 Apr 2017 19:22:21  SO Admin   S.O. News Service

سیول،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا شمالی کوریا پر کسی بھی پیش بندی کے طور پر کیے جانے والے حملے سے قبل سیؤل سے مشورہ کرے گا۔ یون نے یہ بیان جنوبی کوریا کی پارلیمان کے ایک سیشن کے دوران دیا۔ ایسے امکانات ہیں کہ شمالی کوریا نیا جوہری یا میزائل ٹیسٹ لانچ کر سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لیے امریکا اپنی صلاحیتوں پر انحصار کر سکتا ہے۔


Share: